آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن فو ر آج شروع ہوگی

آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن فو ر آج شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوالالمپور ( نیٹ نیوز) آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن فور کا آغاز آج ملائیشیا میں ہو رہا ہے۔ لیگ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں امریکہ، ڈنمارک، تنزانیہ، ملائیشیا، نیپال اور سنگاپور شامل ہیں، ایونٹ کے افتتاحی روز تین میچوں کا فیصلہ ہوگا، پہلے میچ میں ڈنمارک اور تنزانیہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دوسرا میچ میزبان ملائیشیا اور امریکہ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں نیپال اور سنگاپور کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔