کراچی امن کو ترس گیا، جامعہ کراچی کے پوائنٹ میں سوار طلباءو طالبات بھی لٹ گئے

کراچی امن کو ترس گیا، جامعہ کراچی کے پوائنٹ میں سوار طلباءو طالبات بھی لٹ گئے
کراچی امن کو ترس گیا، جامعہ کراچی کے پوائنٹ میں سوار طلباءو طالبات بھی لٹ گئے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں امن وامان کی صورتحال روز بروز بگڑتی جارہی ہے اور منگل کو جامعہ کراچی کی بس میں سوار طلباءو طالبات بھی لٹ گئے ۔منگل کو یونیورسٹی جانیوالے طلباءکیلئے فراہم کی گئی یونیورسٹی کی بس کو مسلح افراد نے بنارس کالونی میں باچاخان فلائی اوور پر روک لیا اور اسلحے کے زور پر طلباءو طالبات سے موبائل فون اور نقدی لے اُڑے جس کے بعد طلباءنے عبداللہ کالج کے قریب روڈبلاک کرکے احتجاج کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے طالبات سے بدتمیزی بھی کی اور کچھ دیر کیلئے پوائنٹ کو یرغمال بنائے رکھا۔ دوسری طرف جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے واقعے سے لاعلمی کا اظہارکیاجس کی ایک وجہ شاید موبائل فون کھوجاناہے۔ڈان نیوز کے مطابق دو ماہ قبل بھی ایساہی واقعہ پیش آیاتھاتاہم متعلقہ حکام سے کوئی رابطہ نہیں ہوپارہا۔

مزید : کراچی /اہم خبریں