کراچی کاامن ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ اقتدار بچانے کیلئے مخصوص مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہیں :جمعیت اہل حدیث پاکستان

کراچی کاامن ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ اقتدار بچانے کیلئے مخصوص مافیا کے ہاتھوں ...
کراچی کاامن ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ اقتدار بچانے کیلئے مخصوص مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہیں :جمعیت اہل حدیث پاکستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور,کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )جمعیت اہلِ حدیث پاکستان نے کراچی کی کشیدہ صورتحال کی ذمہ داروفاقی و صوبائی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اِقتدار بچانے کے لئے ایک” مخصوص مافیا“کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے ،قاتلوں ،بھتہ خوروں،دہشت گردوں ،ٹارگٹ کلرز، قبضہ گروپوں اور لسانی گروہوں کو گذشتہ دوعشروں سے سرکاری سرپرستی حاصل رہی ہے اور اب بھی ”مخصوص مافیا“ حکومتی گود میں بیٹھ کر روشنیوں کے شہر کو ”مقتل گاہ“ بنانے پر تلا ہوا ہے ،اِن خیالات کا اظہار جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے مرکزی راہنماءحافظ خالد شہزاد فاروقی نے علامہ ظہیر شہیدؒاسلامک ایجوکیشن ٹرسٹ گلبرگ میں کراچی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہر روز کراچی میں لاشے گر رہے ہیں اور درجنوں گھر روزانہ کی بنیاد پر ویران ہو رہے ہیں مگر کراچی کی سیاسی جماعتیں شہرِ قائد میں امن و امان قائم کرنے کی بجائے ”پوائنٹ سکورننگ “ کے ذریعے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے  کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔حافظ خالد شہزاد فاروقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ بادیءالنظر میں تو درست نظر آتا ہے اور اِس سے قبل جمعیت اہلِ حدیث بھی متعدد بار یہی مطالبہ کر چکی ہے اور شہر میں امن و امان اور قتل و غارت ختم کرنے کے لئے ہم اس مطالبے کی مشروط حمائت بھی کرتے ہیں لیکن اگر حکومت نیک نیتی کے ساتھ شہر میں امن قائم کرنا چاہے تو پولیس ،رینجرز اور دیگر اِنفورسمنٹ  ادارے فوج کے بغیر بھی چند دنوں میں امن قائم کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں لیکن اگر پولیس ،رینجرز اور دیگر ادارے اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے فوج کو مدد کے لئے بلاتے ہیں تو انسانی جانوں کو بچانے اور کراچی میں امن قائم کرنے کے لئے سیاسی جماعتوں کو ”سیاست“سے پرہیز کرنا ہو گا ۔

مزید :

کراچی -