فیصل آباد کے ستیانہ روڈ پرفائرنگ، بنک افسرسمیت دوافرادجاں بحق

فیصل آباد کے ستیانہ روڈ پرفائرنگ، بنک افسرسمیت دوافرادجاں بحق
فیصل آباد کے ستیانہ روڈ پرفائرنگ، بنک افسرسمیت دوافرادجاں بحق

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ستیانہ روڈ پر کار پر فائرنگ سے زرعی ترقیاتی بنک کے افسر سمیت دوافراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ملکہ والا کے قریب ستیانہ روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار دوافراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور ملزمان فرار ہوگئے۔جاں بحق ہونیوالوں میں زرعی ترقیاتی بنک کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوراُس کا ساتھی شامل ہے ۔ مقتولین کی لاشیں الائیڈ ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں ۔

مزید : فیصل آباد