بے نظیر قتل کیس میں فریق بننے کی پیپلزپارٹی کی درخواست مسترد

بے نظیر قتل کیس میں فریق بننے کی پیپلزپارٹی کی درخواست مسترد
بے نظیر قتل کیس میں فریق بننے کی پیپلزپارٹی کی درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداددہشتگردی کی عدالت نے بے نظیر قتل کیس میں پیپلزپارٹی کی فریق بننے کی درخواست مسترد کردی ۔ بے نظیر قتل کیس میں فریق بننے کی پیپلزپارٹی کی درخواست کی سماعت انسداددہشتگردی کی عدالت کے جج چوہدری حبیب الرحمان نے کی ۔دوران سماعت پیپلزپارٹی کے وکیل سردار لطیف خان کھوسہ نے موقف اپنایاکہ بلاول زرداری بھٹو پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے ہیں لہٰذاعدالت پیپلزپارٹی کو مقدمے میں فریق بننے کی اجازت دے ۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری اظہر نے بتایاکہ قانون میں گنجائش نہیں کہ کوئی سیاسی جماعت کسی مقدمے میں فریق بنے تاہم مقتول کے قانونی ورثاءفریق بن سکتے ہیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پیپلزپارٹی کی درخواست مسترد کردی ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سردار لطیف کھوسہ نے تنویر اکرم کے اہل خانہ کی جانب سے بھی فریق بننے کیلئے پاورآف اٹارنی جمع کرائے ۔یادرہے کہ توقیر اکرم بھی سانحہ لیاقت باغ میں جاں بحق ہوگئے تھے ۔