وزیراعظم نواز شریف شہر قائد کی صورتحال کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم نواز شریف شہر قائد کی صورتحال کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گئے
 وزیراعظم نواز شریف شہر قائد کی صورتحال کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں قیام امن سے متعلق خصوصی اجلاس اور صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم نواز شریف دوروزہ دورہ پر کراچی گئے ہیں ، وزیراعظم کے ہمراہ وزیراطلاعات پرویز رشید اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان بھی ہیں ۔ذرائع کے مطابق دوروزہ دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف سندھ کی تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے اور کراچی کی صورتحال و ممکنہ آپریشن سے متعلق تبادلہ خیال کیاجائے گا۔بدھ کو کراچی میں ہی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوگا۔