پاکستانی نژاد امریکی شہری کے اغواءکا ڈراپ سین ہوگیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت سے پاکستانی نژادامریکی شہری کے اغواءکے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیاہے ۔ پولیس کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی شہری 19سالہ حسنین گھر پہنچ گیاہے جبکہ والدین نے بیٹے کے اغواءکا مقدمہ بھاٹی پولیس سٹیشن میں درج کرارکھاتھا۔ بتایاگیاہے کہ حسنین امریکہ واپس نہیں جاناچاہتاتھا جس پر اُس نے خود کے اغواءکا ڈرامہ رچایا۔ یادرہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی حسنین کے اغواءکا نوٹس لیاتھا۔