آٹے پر سبسڈی ختم ، پنجاب میں20کلوگرام کا تھیلا 785روپے کاہوگیا

آٹے پر سبسڈی ختم ، پنجاب میں20کلوگرام کا تھیلا 785روپے کاہوگیا
آٹے پر سبسڈی ختم ، پنجاب میں20کلوگرام کا تھیلا 785روپے کاہوگیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب نے فلورملوں کو 1330روپے فی من گندم فروخت کرنے کی سمری منظور کرلی ہے جس کا اطلاق بدھ سے ہوگااور آٹے کے 20کلوگرام کے تھیلے کی قیمت 730سے بڑھ کر 785روپے ہوجائے گی ۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے آٹے پر فلورملوں کو دی جانیوالی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا جس سے14ارب روپے کی بچت ہوگی جبکہ حکومت پنجاب 1200روپے میں خریدی گئی گندم 1330روپے فلورملوں کو فروخت کرے گی اور مجموعی اخراجات ملاکر فلورملوں کو 1400روپے فی من پڑے گی ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 1330روپے میں فلورملوں کو گندم فروخت کرنے کی سمری کی منظوری کے بعد 20کلوگرام تھیلا 785روپے میں فروخت ہوگا۔

مزید : بزنس