ججزپنشن کیس، نظرثانی کی درخواست واپس لینے کی استدعامسترد، ازسرنوسماعت ہوگی: سپریم کورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے ججوں کی پنشن سے متعلق نظرثانی درخواستیں واپس لینے کی استدعا مسترد کر دی اور قراردیاہے کہ کیس کی ازسرنو سماعت ہو گی ،تمام فریقین کو سماعت کا مکمل موقع دیا جائے گا۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے ججوں کی پنشن ومراعات سے متعلق نظرثانی درخواستوں کی واپسی کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت عظمی نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری مقدمے کی سماعت کے لیے نیا بنچ تشکیل دیں گے۔ یادرہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سات رکنی بنچ نے پانچ سال سے کم مدت ملازمت کے ہائی کورٹ کے ججوں کو پنشن ومراعات دینے سے روک دیا تھا۔