پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: سندھ ہائیکورٹ نے اوگرااور وفاق سے جواب طلب کرلیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: سندھ ہائیکورٹ نے اوگرااور وفاق سے جواب ...
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: سندھ ہائیکورٹ نے اوگرااور وفاق سے جواب طلب کرلیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی )اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر اور جسٹس مسز اشرف جہاں پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے فیض الحسن کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے اور پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔عدالت عالیہ نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے اوگرا اور وفاقی حکومت سے 24 ستمبر کو جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

مزید : بزنس /اہم خبریں