کراچی کے علاقے پیرآباد میں پولیس مقابلہ ، دو مبینہ دہشتگرد مارے گئے

کراچی کے علاقے پیرآباد میں پولیس مقابلہ ، دو مبینہ دہشتگرد مارے گئے
کراچی کے علاقے پیرآباد میں پولیس مقابلہ ، دو مبینہ دہشتگرد مارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پیر آباد میں پولیس مقابلے میں دو مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ جمشید ٹاو¿ن میں مقابلے کے بعد ایک مطلوب ملزم گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق پیرآباد کے علاقے میں پانچ مسلح موٹرسائیکل سواروں نے پولیس موبائل پر حملہ کردیاجس کے نتیجے میں ایک اہلکارزخمی ہوگیا جبکہ مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور تین فرار ہو گئے۔حکام کے مطابق ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور دو کریکر بم برآمد ہوئے۔ اُدھر جمشید ٹاو¿ن میں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم گیارہ سے زائدمقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

مزید :

جرم و انصاف -