امریکہ کی طرف سے جاسوسی پر برازیل اور میکسیکو کا احتجاج ، وضاحت طلب

امریکہ کی طرف سے جاسوسی پر برازیل اور میکسیکو کا احتجاج ، وضاحت طلب
امریکہ کی طرف سے جاسوسی پر برازیل اور میکسیکو کا احتجاج ، وضاحت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برازیلیا،میکسیکوسٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے اپنے لیڈروں کی جاسوسی کیے جانے پر برازیل اور میکسیکو نے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ سے وضاحت طلب کرلی۔امریکی نیشنل سیکیورٹی کی طرف سے میکسیکو اور برازیل کی جاسوسی کی رپورٹس کے بعد برازیلین حکومت نے معاملے پر امریکی حکومت سے فوری وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوعیت کا کوئی قدم قابلِ قبول نہیں ہو گا۔ برازیل کے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ صدر کی جاسوسی برازیل کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔ ادھر میکسیکو نے بھی امریکی جاسوسی پر شدید ردِ عمل دیا ہے۔ دفتر خارجہ نے امریکی سفیر کو بلا کر معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔