سونیاگاندھی امریکہ چلی گئیں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی حکمراں جماعت ”کانگریس“ کی سربراہ سونیاگاندھی طبی معائنے کے لیے امریکہ روانہ ہوگئیں۔ سونیا گاندھی کے ہمراہ ان کی بیٹی پریانکاگاندھی بھی امریکہ گئی ہیں۔ فروری میں بھی سونیا گاندھی کا امریکہ میں معائنہ ہوچکا ہے جبکہ پچھلے سال ستمبر میں بھی وہ علاج کے لیے امریکہ گئی تھیں۔ 2011 ءمیں ایک میگزین نے رپورٹ شائع کی تھی کہ سونیا گاندھی نے مبینہ طور پر کینسر کا آپریشن کروایا ہے تاہم ان کی بیماری کے بارے میں باضابطہ طور پر کچھ نہیں بتایا جاتا۔ یادرہے کہ سونیا گاندھی کو گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران طبیعت بگڑنے کے بعد ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔