بشیر قریشی کی پوسٹمارٹم رپورٹ کے خلاف جسقم کی سندھ میں ہڑتال
حیدرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ بھر میں جئے سندھ قومی موومنٹ(جسقم) کے سابق چیئرمین بشیر قریشی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے خلاف شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی گئی۔ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم اور مختلف تعلیمی اداروں میں تدریسی معطل رہا۔سندھ کے مختلف شہروں میں جسقم کی اپیل پر ہڑتال کی گئی جس دوران کندھ کوٹ میں شاہی بازار، صرافہ بازار اور غلہ منڈی سمیت اہم کاروباری مراکز بند رہے حتیٰ کہ نجی ہسپتال اورسکولز بھی بند ہو گئے۔ ہڑتال کے باعث ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جامشور ومیں پہیہ جام ہڑتال کی گئی پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کی ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔ سندھ، مہران اور لیاقت یونیورسٹی سمیت مختلف تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل بھی معطل ہے،دوڑ کے مختلف شہروں میں مکمل شٹرڈاو¿ن ہے۔ دوڑ میں جسقم نے سٹی آفس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔