مائیکروسافٹ نے” نوکیا“کاموبائل فون بزنس خرید لیا

مائیکروسافٹ نے” نوکیا“کاموبائل فون بزنس خرید لیا
مائیکروسافٹ نے” نوکیا“کاموبائل فون بزنس خرید لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہیلسنکی(مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکرو سافٹ نے7.2 بلین ڈالرز میں نوکیا کا موبائل فون بزنس خریدلیاہے۔اپنے ایک بیان میں مائیکرو سافٹ کے سربراہ سٹیو بالمر نے کہا ہے کہ اس معاہدے سے نوکیا کی موبائل سیٹ ڈیزائن کرنے، انجینیئرنگ، تیاری، فروخت، مارکیٹنگ اور تقسیم کرنے کی صلاحتیں اور ٹیلنٹ مائیکروسافٹ کو منتقل ہو جائے گا۔دونوں کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اگلے سال کے شروع میں ڈیل مکمل ہونے کے بعد فن لینڈ میں کام کرنے والے تقریباً 4700 ملازمین سمیت دنیا بھر سے نوکیا کے بتیس ہزار ملازمین مائیکرو سافٹ میں جا سکتے ہیں۔دوسری طرف آئندہ سال مائیکرو سافٹ سے رخصت ہونے والے بالمر نے اپنے بیان میں اس ڈیل کو مستقبل کے لیے ایک جرات مندانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ معاہدہ دونوں کمپنیوں کے ملازمین ، شیئر ہولڈرز اور صارفین کے لیے فائدہ مند ہو گاتاہم نوکیا کے شیئر ہولڈرز اور ریگولیٹریوں کی منظوریوں کے بعدہی معاہدہ مکمل ہو سکے گا۔