علامہ اقبالؒ کے سکول میں کلاس روم کی چھت گر گئی

علامہ اقبالؒ کے سکول میں کلاس روم کی چھت گر گئی
علامہ اقبالؒ کے سکول میں کلاس روم کی چھت گر گئی

  

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے سکول کے کلاس روم کی چھت گرگئی تاہم سکول میں چھٹی ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیالکوٹ کے علاقہ گندم منڈی میں علامہ اقبال کی تعلیمی درسگاہ گورنمنٹ کرسچن ہائی سکول کے کلاس روم کی چھت گر گئی ہے تاہم سکول میں چھٹی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن تاریخی سکول کا فرنیچر اور دیگر سامان تباہ ہو گیا ہے۔ ڈیڑھ سو سال پرانے گورنمنٹ کرسچن ہائی سکول کا پرانا نام سکاچ مشن ہائی سکول ہے جہاں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے پہلی جماعت سے بارہویں جماعت تک تعلیم حاصل کی تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس