اسلام آبادفائرنگ: سکندر سے برآمد ہونیوالے اسلحہ کے کیمیائی تجزیہ کا فیصلہ

اسلام آبادفائرنگ: سکندر سے برآمد ہونیوالے اسلحہ کے کیمیائی تجزیہ کا فیصلہ
اسلام آبادفائرنگ: سکندر سے برآمد ہونیوالے اسلحہ کے کیمیائی تجزیہ کا فیصلہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد واقعہ کے مرکزی ملزم سکندر سے برآمد ہونے والے اسلحہ کا کیمیائی تجزیہ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ملزم سکندر کے قبضے سے دورائفلیں اورگولیاں برآمد ہوئی تھیں جن کے کیمیائی تجزیے کے لئے کیمیکل ایگزامینر کو بھجوا دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیمیکل ایگزامینر کی رپورٹ مقدمے کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ مثبت رپورٹ کی صورت میں ملزم کو دہشتگردی کی دفعات کے تحت سزا ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد واقعہ کے دوران ملزم نے 100 سے زائد گولیاں چلائی تھیں۔

مزید : اسلام آباد