وزیراعظم کا دورہ کراچی تنازعات کا شکار، ایم کیوایم روٹھ گئی ، پی ٹی آئی اور فنکشنل لیگ کی شمولیت بھی مشکوک ، قیام امن کیلئے پوری طاقت استعمال کرناہوگی: نوازشریف

وزیراعظم کا دورہ کراچی تنازعات کا شکار، ایم کیوایم روٹھ گئی ، پی ٹی آئی اور ...
وزیراعظم کا دورہ کراچی تنازعات کا شکار، ایم کیوایم روٹھ گئی ، پی ٹی آئی اور فنکشنل لیگ کی شمولیت بھی مشکوک ، قیام امن کیلئے پوری طاقت استعمال کرناہوگی: نوازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائدمیں امن وامان یقینی بنانے کیلئے وزیراعظم نواز شریف کاخصوصی دورہ  عدم اعتماد پیدا کرکے اختلافات کا شکارکردیاگیاہے اور تاجروں سمیت سندھ کی مختلف جماعتوں نے کسی نہ کسی بہانے سے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا۔فاروق ستارکوکابینہ اجلاس میں شمولیت سے روکنے پر ایم کیوایم ناراض ہوگئی اور ون آن ون ملاقات کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے گورنرسندھ کو بھی اجلاس میں شرکت سے روکدیا۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت ہونیوالے کابینہ اجلاس میں شرکت کیلئے خصوصی طورپر متحدہ کے رہنماءفاروق ستار کو جاری کیاگیا دعوت نامہ شکریہ کیساتھ منسوخ کردیاگیا اور کہاگیاکہ اجلاس میں متحدہ کی نمائندگی گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد جبکہ پیپلزپارٹی کی نمائندگی وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کریں گے ۔دعوت نامہ منسوخ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ایم کیوایم نے کہاہے کہ کراچی میں امن وامان یقینی بنناناچاہیے ، کراچی کے وہ سب سے بڑے سٹیک ہولڈر ہیں ۔ وزیراعظم نواز شریف نے فاروق ستار سے ون آن ون ملاقات کی پیشکش کی جسے ایم کیوایم نے مسترد کردیا اور رابطہ کمیٹی کے رکن خالدمقبول نے کہاکہ گورنر سندھ ایم کیوایم کی نمائندگی نہیں کرسکتے ، وہ وفاق کے نمائندہ ہیں اور ایم کیوایم کی نمائندگی کی صورت میں ڈاکٹر عشرت العباد اپنے حلف کی خلاف ورزی کریں گے اور گورنرکو کابینہ اجلاس میں شرکت سے روکدیا۔اُنہوں نے کہاکہ حکومت نے اجلاس بلاکراچھااقدام کیالیکن اب شبہ ہوتاہے کہ حکومت کراچی کی صورتحال پر مخلص نہیں ، کراچی کے فیصلے اسلام آبا دمیں نہیں کیے جاسکتے ۔دوسری طرف تاجررہنماءعتیق میر نے کہاکہ وزیراعظم نے چھوٹے تاجروں سے ملاقات سے انکار کردیاہے ، بیمارہم ہیں اور وزیراعظم تجاویز دوسروں سے لے رہے ہیں ۔ پی ٹی آئی نے بھی اجلاس میں شمولیت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ شمولیت کیلئے اُنہیں باقاعدہ کو ئی دعوت نامہ نہیں ملا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق فنکشنل لیگ نے بھی کراچی کے حوالے سے ہونیوالے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ۔وزیراعظم نوازشریف نے گورنرسندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور کراچی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔وزیراعظم کاکہناتھاکہ وہ کراچی کی تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں لیکن کچھ معاملات دیکھناہوں گے ،کراچی میں امن کیلئے رائے قائم کرناچاہتے ہیں،حکومت کو پوری طاقت استعمال کرناہوگی، شہرمیں امن سے آنیوالی نسلیں محفوظ ہوں گی ۔

مزید :

قومی -Headlines -