شام میں بدامنی کی وجہ سے نقل مکانی کرنیوالوں کی تعداد20لاکھ سے تجاوز کرگئی

شام میں بدامنی کی وجہ سے نقل مکانی کرنیوالوں کی تعداد20لاکھ سے تجاوز کرگئی
شام میں بدامنی کی وجہ سے نقل مکانی کرنیوالوں کی تعداد20لاکھ سے تجاوز کرگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے باعث وہاں سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاویز کر گئی ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جبکہ ایک سال قبل پناہ گزینوں کی یہی تعداد دو لاکھ 31 ہزار تھی۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین ”یو این ایچ سی آر“کے سربراہ انتونیو گتررس نے ایک بیان میںکہاکہ مہاجرین کی اکثریت پڑوسی ممالک بشمول اردن، لبنان، ترکی اور عراق میں مقیم ہے جہاں کی حکومتوں کو ان لاکھوں افراد کی ضرورتوں سے نمٹنے کے لیے دباو¿ کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر پناہ گزین محدود سامان کے ساتھ شام چھوڑ رہے ہیں اور منتقل ہونے والے ان افراد کی نصف تعداد بچوں پر مشتمل ہے۔ عالمی ادارے نے بین الاقوامی امداد کی اپیل کی تھی لیکن منگل کو بتایاگیا کہ پناہ گزینوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے درکار رقم کا صرف 47 فیصد ہی حاصل ہو سکا جبکہ پناہ گزینوں کے علاوہ شام میں بھی تقریباً 42 لاکھ سے زائد افراد وہاں جاری لڑائی کے باعث اپنے گھروں کو چھوڑ کر دوسری جگہ منتقل ہوئے ہیں۔

مزید :

انسانی حقوق -