صدر زرداری نے ”ٹین پرسنٹ“ پر 15 کروڑ کے تحائف رکھ لئے

صدر زرداری نے ”ٹین پرسنٹ“ پر 15 کروڑ کے تحائف رکھ لئے
صدر زرداری نے ”ٹین پرسنٹ“ پر 15 کروڑ کے تحائف رکھ لئے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر زرداری کو پچھلے پانچ سال میں دنیا بھر سے ملنے والے 15 کروڑ روپے مالیت سے زائد کے مہنگے تحفے صرف 2 کروڑ روپے کے عوض اپنے پاس رکھ لئے ہیں اور اب ایوان صدر سے شفٹ کئے جا رہے ہیں۔ ان تحائف میں دوبئی کے حکمران اور لیبیا کے مرحوم کرنل قذافی کی طرف سے تحفے میں دی گئیں 3 بی ایم ڈبلیوز، اور مرسڈیز بھی شامل ہیں۔ صدر کو یہ تحائف ان کے غیر ملکی دوروں میں ملے جن میں صرف پچاس دوسرے تو انہوں نے دبئی کے کئے جہاں ان کیلئے تین سو سے زیادہ گاڑیاں کرائے پر لی گئی تھیں۔ انہوں نے 230 دن سے زیادہ دبئی میں قیام کیا جس دوران دبئی کے شیخ نے انہیں کروڑ وں روپے کی گاڑیاں تحفے میں دیں۔ ان قیمتی تحفوں میں ایک درجن سے زائد قیمتی گھڑیوں کے علاوہ سونے کے چھ سکے، سونے کی ایک پلیٹ اور ایک بڑا سونے کا سکہ بھی شامل ہے جو کویت کے امیر نے تحفہ دیا تھا۔ ان تحفوں میں صدر اوباما کی جانب سے دیا گیا شیشے کا پیالہ بھی شامل ہے جس کی قیمت 5,700 روپے لگا کر صدر کو مفت دے دیا گیا ہے۔ دیگر تحائف میں آئی پیڈ، بندوق، گنیں، پستول، خنجر، قالین، ٹی شرٹس، پرفیوم، لیڈیز انگوٹھی، نیکلس، 12 لاکھ روپے کی گھڑی، اور تلواریں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق بہت سی قیمتی اشیاءکی قیمت جان بوجھ کر کم بتائی گئی تاکہ ان کے بدلے میں قانون کے تحت ادائیگی نہ کرنی پڑے جبکہ صدر زرداری کی جانب سے 15 کروڑ روپے کے قیمتی تحائف کے بدلے محض 2 کروڑ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں۔

مزید : قومی