غیرملکی ایجنٹ سعودی عرب پر حملے کی راہ ہمواری کیلئے متحرک ہیں: جمعیت اہل حدیث پاکستان

غیرملکی ایجنٹ سعودی عرب پر حملے کی راہ ہمواری کیلئے متحرک ہیں: جمعیت اہل حدیث ...
غیرملکی ایجنٹ سعودی عرب پر حملے کی راہ ہمواری کیلئے متحرک ہیں: جمعیت اہل حدیث پاکستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت اہلِ حدیث پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بعض غیر ملکی طاقتوں کے ایجنٹ سعودی عرب پر حملے کی راہ ہموار کرنے کے لئے متحرک ہو چکے ہیں ،آغا مرتضیٰ پویا اور ایران کے حاشیہ بردار پاکستان میں بیٹھ کر مسلم اُمہ کی عقیدت کے محور سعودی عرب کے خلاف میڈیا میں زہر اُگل رہے ہیں جو ناقابلِ برداشت ہے اور ہم ایسے غیر ملکی ایجنٹوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔اِن خیالات کا اِظہار جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے مرکزی راہنما حافظ خالد شہزاد فاروقی نے مرکز اہلِ حدیث لارنس روڈ پراخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اِس موقع پر اہلِ حدیث یوتھ فورس پنجاب کے صدر میاں عامر بشیراورجمعیت اہلِ حدیث لاہور کے امیر علامہ مولانا اصغر فاروق بھی موجود تھے ۔ حافظ خالد شہزاد فاروقی نے کہا کہ شامی صدر بشار الاسد کے مظالم میں ایران بھی برابر کا حصہ دار رہا ہے ،اَب ایران کی خواہش ہے کہ کسی طرح پاکستان میں بھی شیعہ سنی کی بنیاد پر فرقہ وارانہ کشیدگی ماضی کی طرح عروج پکڑے اِس سازش کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کراچی،بھکر،اسلام آباد اور صوبہ خیبر پختون خواہ میں غیر ملکی ایجنٹ پوری تیاری کے ساتھ متحرک ہو چکے ہیں مگر حکومت اِس غیر ملکی سازش سے آنکھیں موندے کسی معجزے کی منتظر نظر آتی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ نواز حکومت ہوش کے ناخن لے اور سعودی عرب کے خلاف پاکستان کی سرزمین استعمال کرنے والوں کا ناطقہ بند کرے ،ہم یہاں پر مکہ و مدینہ کے خلاف کسی بھی طرح کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

مزید :

لاہور -