پاکستانی شہری برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے مقدمے سے باعزت بری، منجمد اکاﺅنٹس بحال

پاکستانی شہری برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے مقدمے سے باعزت بری، منجمد اکاﺅنٹس ...
 پاکستانی شہری برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے مقدمے سے باعزت بری، منجمد اکاﺅنٹس بحال

  

 لندن (بیورورپورٹ)مقامی عدالت نے پاکستانی نژارد برطانوی شہری اسلم جلال آف راچڈل کو منی لانڈرنگ کے مقدمے سے باعزت بری کردیا ہے اور ان کے منجمد اکاﺅنٹس بھی بحال کردیے ہیں۔ حکومت برطانیہ میں نائن الیون کے موقع پر برطانیہ میں منی ایکسچینج کا سب سے بڑا کاروبار کرنے والےپاکستانی نژاد چوہدری اسلم جلال کے  دو سوبلین پاﺅنڈز کے بینک آکاﺅنٹس منجمند کر دیے تھے ۔اسی بنا پر پاکستانی بنکوں میں بھی ان کے غیر ملکی کرنسی کے اکاﺅنٹ بھی منجمد کر دیے گئے تھے۔ باعزت بری ہونے کے بعد برطانوی عدالت نے ان کے بلین پاﺅنڈز کے اکاﺅنٹس پر پابندی ختم کر دی ہے جس اطلاق پاکستانی بینکوں کے اکاﺅنٹس پر بھی ہو گیا ہے۔ برطانوی عدالت نے چوہدری محمد اسلم جلال کو اس امر کا فری ہینڈ دیا ہے کہ وہ اپنے نقصان کے ازالے کے لیے حکومت برطانیہ کیخلاف مقدمہ کر سکتے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ جتنا عرصہ ان اکاﺅنٹس منجمد رہے ہیں، ان میں موجود رقم انہیں سود سمیت واپس کی جائیگی۔ ان کی بریت پر برطانیہ اور پاکستان میں خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔ وہ جلد ہی’ رنگ علی سرکار‘ کے عرس میں شرکت کے لیے پاکستان جائیں گے۔ایک خطیر رقم منجمند ہونے کے باوجود چوہدری اسلم جلال نے انسانیت کی خدمت اور فلاح و بہبود کا سلسلہ جاری رکھا اور مستحق افراد کی مدد کرتے رہے۔ انہیں برطانیہ کا ایدھی بھی کہا جاتا ہے ۔لندن میں ” پاکستان “کے بیورو چیف اور ان کے قریبی دوست مرزا نعیم الرحمان ‘ قطب شجاع بھٹی ‘ چوہدری خالق دیتوال ‘ چوہدری محمد افضل ‘ چوہدری اعجاز ‘ سرمد سعید ودیگر نے انہیں باعزر بری ہونے پرمبارکباد دی ہے ۔

مزید : بین الاقوامی