افغانستان سے 4 سال قبل اچانک غائب ہونے والی حاملہ امریکی خاتون اور اس کے شوہر کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، اتنے عرصے سے کہاں اور کس حال میں ہیں؟ واپسی کیسے ہوسکتی ہے؟

افغانستان سے 4 سال قبل اچانک غائب ہونے والی حاملہ امریکی خاتون اور اس کے شوہر ...
افغانستان سے 4 سال قبل اچانک غائب ہونے والی حاملہ امریکی خاتون اور اس کے شوہر کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، اتنے عرصے سے کہاں اور کس حال میں ہیں؟ واپسی کیسے ہوسکتی ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) چار سال قبل امریکہ کی ایک حاملہ خاتون اپنے کینیڈین شوہر کے ساتھ افغانستان میں اچانک لاپتہ ہو گئی تھی۔ اب اس کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ وہ دونوں طالبان کی قید میں ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز منظرعام پر آنے والی اس ویڈیو سے معلوم ہوا ہے کہ ٹورنٹو کے رہائشی 33سالہ جوشوا بوئیلے اور اس کی 31سالہ بیوی کیٹلن کولمین کو 2012ءمیں افغانستان میں طالبان نے اغواءکر لیا تھا۔ ویڈیو میں اس جوڑے نے افغان حکومت سے التجا کی ہے کہ وہ طالبان قیدیوں کی پھانسی کی سزاﺅں پر عملدرآمد روک دے۔

اسلامی ملک کا معروف عالم دین ساحل سمندر پر ایک ایسی خاتون کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا کہ پورے ملک میں طوفان آگیا، عوام نے آسمان سرپر اٹھا لیا کیونکہ۔۔۔
رپورٹ کے مطابق میاں بیوی کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ ”اگر طالبان کے قیدیوں کی پھانسیاں جاری رہیں تو طالبان ہمیں اور دیگر مغویوں کو قتل کر دیں گے۔ پھانسیوں پر عملدرآمد روک دینے کی صورت میں ہی ہماری رہائی ممکن ہو سکے گی۔“کولمین 7ماہ کی حاملہ تھی جب اسے افغانستان میں اغواءکیا گیا۔ گزشتہ سال اس نے اپنے والدین کو ایک خط لکھا تھا جس میں اس نے بتایا تھا کہ وہ دوسرے بیٹے کی ماں بن چکی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس ویڈیو کے معاملے سے باخبر ہیں اور ان میاں بیوی کے تحفظ اور ان کی رہائی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔


American woman and her Canadian husband by dailypakistan