6 خواتین دکان میں چوری کرتی رنگے ہاتھوں گرفتار، یہ غریب نہیں بلکہ انتہائی امیر خواتین تھیں، پھر یہ حرکت کیوں کی؟ وجہ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

6 خواتین دکان میں چوری کرتی رنگے ہاتھوں گرفتار، یہ غریب نہیں بلکہ انتہائی ...
6 خواتین دکان میں چوری کرتی رنگے ہاتھوں گرفتار، یہ غریب نہیں بلکہ انتہائی امیر خواتین تھیں، پھر یہ حرکت کیوں کی؟ وجہ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چوری جیسے جرم میں ملوث افراد کا تعلق عموماً پسماندہ طبقات سے ہوتا ہے، جہاں زندگی کی آسائشوں سے محرومی اور جرائم پیشہ افراد کی صحبت انہیں ایسے قبیح جرم کی جانب مائل کردیتی ہے، مگر حیرت کی بات ہے کہ چین میں امیر کبیر طبقے سے تعلق رکھنے والی نصف درجن خواتین نے چوریاں شروع کردیں۔

ارب پتی کاروباری پر اس کی منگیتر کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام، آدمی نے عدالت میں ایسی ویڈیو پیش کردی کہ جج کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ گیا، دیکھ کر ہر مرد ہی بے حد گھبراجائے
ویب سائٹ WWWNکی رپورٹ کے مطابق یہ خواتین اکثر ایک بیوٹی پارلر میں جمع ہوتی تھیں جو انہیں میں سے ایک کی ملکیت تھا۔ یہ عموماً مل کر تاش کھیلتیں اور دیگر مشغلوں سے لطف اندوز ہوتی تھیں، مگر یہ تفریح ان کے لئے کافی نہ تھی۔ انہیں اپنی زندی میں نیا جوش و ولولہ لانے کے لئے بالآخر ایک انوکھی ترکیب سوجھی اور انہوں نے مل کر فیصلہ کیا کہ یہ چوریوں کا ایک مقابلہ منعقد کریں گی اور جو سب سے زیادہ مال چوری کرے گی وہی فاتح قرار پائے گی۔
اس افسوسناک فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے انہوں نے جوڑیاں بنا کر وارداتوں کا سلسلہ شرع کردیا۔ ان خواتین نے دو ماہ کے عرصے کے دوران مختلف شاپنگ سٹورز پر 20 ہزار یووان (تقریباً 3لاکھ پاکستانی روپے) کا سامان چوری کیا۔ انہوں نے دو شاپنگ سٹورز پر دو دفعہ واردات کی، اور یہی حماقت ان کی گرفتاری کا سبب بنی۔ سی سی ٹی وی کیمرے نے پہلی واردات کے دوران ان کی ریکارڈنگ کرلی تھی اور جب یہ دوسری بار اسی شاپنگ سٹور پر آئیں تو انہیں پہچان کر پولیس کو اطلاع کردی گئی۔ پولیس نے دو خواتین کی گرفتاری کے بعد ان کی دی گئی معلومات کی بنا پر دیگر چار خواتین کو بھی گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والی خواتین میں 49 سالہ سون، 38 سالہ مومو، 35سالہ یان، 36 سالہ یو، 33سالہ ماﺅ ماﺅ اور ایک 15 سالہ لڑکی شامل ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -