’خواتین کو شریف اور نرم مزاج مرد پسند نہیں آتے کیونکہ۔۔۔‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے ایسا حیران کن انکشاف کردیا کہ جان کر ہر مرد کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

’خواتین کو شریف اور نرم مزاج مرد پسند نہیں آتے کیونکہ۔۔۔‘ جدید تحقیق میں ...
’خواتین کو شریف اور نرم مزاج مرد پسند نہیں آتے کیونکہ۔۔۔‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے ایسا حیران کن انکشاف کردیا کہ جان کر ہر مرد کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویانا(مانیٹرنگ ڈیسک) عام تاثر پایا جاتا ہے کہ خواتین کا دل لبھانے کے لیے مرد کا اچھی عادات کا مالک ہونا ضروری ہے مگر آسٹریا کے ماہرین کی ایک تحقیق میں اس کے برعکس ایسا نظریہ بیان کر دیا ہے کہ بری عادات کے حامل مرد اپنی بدعادات پر فخر محسوس کرنے لگیں گے۔ ویب سائٹ menshealth.com کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ”خواتین بری عادات کے مالک مردوں کی طرف زیادہ مائل ہوتی ہیں مگر دراصل بری عادات کے پردے میں یہ ان مردوں کی خوداعتمادی ہوتی ہے جو خواتین کو ان کی طرف راغب کرتی ہے۔ اس کے برعکس شریف اور نرم مزاج مرد خواتین کو پسند نہیں آتے۔“

مَردوں کو دیکھتے ہی خواتین کی پہلی نظر ان کے جسم کے کس حصہ پر پڑتی ہے؟ جدید تحقیق میں ایسا انکشاف کہ مردوں کے سب خیالات غلط ثابت ہوگئے
ماہرین نے اپنی اس تحقیق کے لیے ایک سروے کیا جس میں لوگوں کو اپنی عادات اور معاشقوں کی تفصیلات بیان کرنے کو کہا گیا۔ خواتین سے پوچھا گیا کہ وہ کس طرح کے مرد سے پہلی ملاقات کے بعد دوبارہ ملنے کی خواہش کا اظہار کرتی ہیں۔ نتائج کے مطابق جو مرد بری عادات کے مالک تھے ان کے معاشقوں کی فہرست بھی خاصی طویل تھی جبکہ خواتین بھی ایسے ہی مردوں سے دوبارہ ملنے کی خواہش مند ہوتی ہیں۔ خواتین نے جن مردوں سے دوبارہ ملنے کی خواہش کے متعلق بتایا ان مردوں کی اکثریت خودپسند اور مغرورتھی اورہمیشہ دوسروں کی توجہ کا مرکز رہنا چاہتی تھی۔خواتین کا کہنا تھا کہ ایسے مرد بہت زیادہ بااعتماد ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق دراصل مرد کا بااعتماد ہونا ہی وہ خاصیت ہے جو خواتین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرواتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -