شہری بازار سے مچھلی خرید کر لایا تو اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ واقعی ہوش اُڑگئے، دیکھ کر آپ بھی مچھلی سے ہی ڈرنے لگیں گے

شہری بازار سے مچھلی خرید کر لایا تو اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ واقعی ہوش ...
شہری بازار سے مچھلی خرید کر لایا تو اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ واقعی ہوش اُڑگئے، دیکھ کر آپ بھی مچھلی سے ہی ڈرنے لگیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وارسا(مانیٹرنگ ڈیسک) پولینڈ میں ایک شہری بازار سے مچھلی خرید کر لایا لیکن جب گھر آ کر اس نے مچھلی کو پکانے کے لیے کھولا تو اس میں سے ایک ایسی چیز نکل آئی کہ دیکھنے والے کو مچھلی سے ہی نفرت ہو جائے۔ برطانوی اخبار ڈیلی دی مرر کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ کے قصبے لومیانکی کے ایک شہری نے انٹرنیٹ پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اس نے ایک مچھلی دکھائی ہے جس کے اندر درجنوں کیڑے رینگ رہے ہوتے ہیں۔ یہ اتنا کراہت آمیز منظر ہے کہ پوری ویڈیو دیکھنا بھی مشکل ہے۔ ڈوبس نامی اس شخص نے ویڈیو میں بتایا ہے کہ میں مارکیٹ سے یہ تازہ مچھلی لے کر آیا ہوں۔ جب میں نے اسے کھولا تو اندر اتنے سارے کیڑے موجود تھے اور مچھلی کھانا تو دور کی بات دیکھنے کے قابل بھی نہیں تھی۔ مجھے یقین ہے کہ میں واحد شخص نہیں ہوں جسے یہ تجربہ ہوا۔ اور بھی کئی لوگ ہوں گے جو ایسی کیڑوں والی مچھلیاں اس دکان سے لے کر گئے ہوں گے۔سپرمارکیٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ”یہاں فروخت ہونے والی تمام مچھلیوں کی اچھی طرح نگرانی کی جاتی ہے اور تسلی کی جاتی ہے کہ وہ معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہوں لیکن اس کے باوجود اس چیز کا امکان باقی رہتا ہے کہ کسی ایک آدھ مچھلی میں یہ کیڑے موجود رہ جائیں۔“


Fresh Supermarket Fish by dailypakistan

مزید :

ڈیلی بائیٹس -