ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں ،تیزی ،شنگھائی میں استحکام رہا

ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں ،تیزی ،شنگھائی میں استحکام رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہانگ کانگ(این این آئی) ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو تیزی جبکہ شنگھائی میں استحکام کی صورتحال رہی۔ ہانگ کانگ میں وقفہ تک کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 0.35 فیصد اضافہ ہوا اور اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 81.53 پوائنٹس کی بہتری سے 23243.87 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

شنگھائی سٹاک مارکیٹ میں اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 2.21 پوائنتس کی بہتری سے 3065.32 پوائنٹس جبکہ شین ڑین کمپوزٹ انڈیکس 0.11 فیصد یا 2.14 پوائنٹس کی کمی سے 2015.32 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

کامرس -