سوئی گیس اور وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کے اشتراک سے ٹریننگ سیشن کا انعقاد
لاہور(خبرنگار) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور وفاقی محتسب سیکریٹریٹ ، لاہور آفس کے اشتراک سے سوئی گیس ٹریننگ انسٹیٹوٹ میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریننگ سیشن میں سوئی گیس ادارے کے ملازمین کو سوئی گیس میں شکایات کے حوالے سے مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے آن لائن نظام پر تفصیلی ٹریننگ دی گئی ۔ ٹریننگ میں وفاقی محتسب کے ادارے کی جانب سے انچارج سید محسن اسد اور سینئر ایڈوائزر ملک محمد اقبال اور سوئی گیس کی جانب سے جنرل مینجر سیلز شاہد مقصود نے شرکاء سے خطاب کیا اور اس نظام کی افادیت پر لیکچر دیا۔ یہ نظام صارفین کی شکایات وفاقی محتسب کے پاس اندراج ہونے سے پہلے موثر انداز میں حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس موقع پر وفاقی محتسب کی جانب سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مشیر سہیل احمد پھاٹک نے اس نظام کے چیدہ چیدہ نکات پر تفصیلی گفتگو کی۔