کاروباری طبقہ آ ہنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے: عبدالباسط

کاروباری طبقہ آ ہنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے: عبدالباسط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)ملکی سلامتی اور اقتصادی خوشحالی کے منصوبوں کی حفاظت کے لیے کاروباری طبقہ آ ہنی عزم کے ساتھ حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی پاکستان دشمنوں کے خلاف للکار میں کاروباری طبقہ کی آواز ملاتے ہوئے لاہور چیمبر الیکشن میں صدارتی امیدوار عبدالباسط نے کہا ہے کہ حکومت سی پیک اور دیگر بڑے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کو معاشی ترقی کی منزل مقصود تک پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہے مودی الطاف گٹھ جوڑ پاکستان کی معاشی سرگرمیوں میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوششیں کر رہا ہے ایسے موقع پر سیاست دان کنٹینر پروگراموں کے ذریعے قوم کو تقسیم اور کمزور کرنے سے گریز کریں۔


عبدالباسط نے کہا ہے کہ کاروباری طبقہ نے ہر مشکل وقت میں حکومت اور پاک فوج کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور آئیندہ بھی یہ اتحاد پوری ثابت قدمی سے برقرار رہے گا عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان کا کاروباری طبقہ طمع و لالچ سے ماورا ہو کر اپنے ملک کے معاشی استحکام اور عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کاروباری سرگرمیاں بڑھاتا اور پھیلاتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ایوانہائے صنعت وتجارت پاکستان کی ترقی کے لیے کاروباری طبقہ کے مضبوط قلعے ہیں جہاں بیٹھ اور منصوبہ بندی سے ملک کی معاشی ترقی کا لائحہ عمل ترتیب دیا جاتا ہے عبدالباسط نے کہا ہے کہ ایوانہائے صنعت و تجارت بالخصوصلاہور چیمبر کے الیکشن ملکی سیاست دانوں کی طرح ٹانگ کھینچ کلچر سے پاک ہیں اس لیے انہوں نے ملک کے سیاست دانوں پر زور دیا ہے کہ قوم میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کی کوشش اور انتشار و افتراق سے پرہیز کریں

مزید :

کامرس -