ایم سی بی اور اٹلس ہنڈا کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ
لاہور(پ ر)ایم سی بی بینک لمیٹڈ ریٹیل بینکنگ جنوب کے سربراہ ندیم افضل اور اٹلس ہنڈا لمیٹڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سہیل احمد نے باہمی تعاون اور مفید خدمات کی فراہمی کے لیے ایک یاداشت پر دستخط کیے۔اس اقدام کے ذریعے ایم سی بی بینک لمیٹڈ اپنی قرضہ کی پراڈکٹس (مصنوعات) خصوصی رعائیتی شرح پر ہنڈا اٹلس لمیٹڈ کے ملازمین کو فراہم کرے گا اور بینک ان کی برانڈ کی موٹر سائیکل کی مصنوعات کو اپنے کریڈٹ کارڈ کی سہولت کے ذریعے فروغ دے گا۔