شہر قائد میں رینجرز کی مختلف کارروائیاں ،بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد

شہر قائد میں رینجرز کی مختلف کارروائیاں ،بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد
شہر قائد میں رینجرز کی مختلف کارروائیاں ،بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) شہر قائد میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کر لی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 4 کے قریب رینجرز نے کارروائی کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز نے ایک مکان پر چھاپہ مارکارروائی کی ،اس دوران ایل ایم جی، 5 ایس ایم جیز ، رپیٹر اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ ادھر رینجرز نے گلشن اقبال میں بھی چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے اسلحے میں کلاشنکوف اور اسنائپرز کے راﺅنڈز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لانڈھی اور گلشن اقبال سے برآمد ہونے والا اسلحہ شہر میں بدامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال کیا جانا تھا۔ چھاپے پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مارے گئے۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

مزید :

قومی -