کراچی میں سی ٹی ڈی فورس کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کا ملزم ہلاک
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کر کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے مشرف کالونی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا ۔انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جس کے قبضے سے پانچ دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں ۔