فریحہ پرویزکے شوہر گلوکار نعمان جاوید نے اداکارہ جاناں ملک سے دوسری شادی رچا لی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مشہور گلوکار اور گلوکارہ فریحہ پرویز کے شوہر نعمان جاوید نے ایک اور شادی کر لی۔ نعمان جاوید اور اداکارہ جاناں ملک رشتہ اذدواج میں منسلک ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں دونوں شخصیات کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر اداکارہ نے سنہری رنگ کی میکسی زیب تن کیے دلکش نظر آرہی تھیں۔
اداکارہ میرا کی کیپٹن نوید کی فیملی کے ساتھ دبئی سے تصاویر سامنے آگئیں ، سیروتفریح کیساتھ شاپنگ
اس بارے میں نعمان جاوید کا کہنا تھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ میری جاناں ملک سے شادی کامیاب ہوگی تاہم تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ اب وہ مجھ سے فریحہ پرویز سے متعلق بات نہ کریں۔واضح رہے کہ گلوکار نعمان جاوید مشہور گلوکارہ فریحہ پرویز کے شوہر ہیں ۔



