اڑھائی ارب کے واجبات، لیسکو کا 16محکموں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ
لا ہور (جاوید اقبال )صو با ئی دا را لحکومت میں واقع پی ایچ اے آثا ر قد یمہ اور ر نگ رو ڈ اتھا رٹی سمیت 16محکمے لیسکو کے اڑھائی ارب روپے کے نا دہندہ ہیں جن سے ریکو ری کے لئے لیسکو نے ایکشن پلا ن تیار کر لیا ہے جس کے تحت ان محکموں کو ر یکوری کے لئے فا ئنل نو ٹس جا ر ی کردئیے ہیں واجبات کی ادا ئیگی کے لئے 8روز کی ڈ یڈ لا ئن دے دی گئی ہے ۔ ادا ئیگی نہ کر نے والے ادارو ں کی بجلی کا ٹ دی جا ئے گی ۔ ابتدائی طور پر نادہندہ محکموں اور اداروں کو نوٹس بھجوائے جائیں گے تاہم نوٹس کے باوجود عدم ادائیگی پر بجلی کا کنکشن منقطع کر دیا جائیگا۔ واسا، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور محکمہ صحت لیسکو کے نادہندہ ہیں ٹی ایم ایز، سوئی ناردرن گیس کمپنی، محکمہ اوقاف و مذہبی امور، پی ایچ اے اور محکمہ آثار قدیمہ بھی نادہندگان میں شامل ہیں۔سرکاری دستاویزات کے مطابق واسا 1 ارب 13کروڑ روپے، پی ایچ اے 3 کروڑ ، میو ہسپتال 2 کروڑ ، لاہور رنگ روڈ 2 کروڑ ، پنجاب یونیورسٹی 1 کروڑ ، پنجاب میٹرو بس اتھارٹی 1 کروڑ ، ٹیپا 1 کروڑ ، ٹی ایم اے راوی ٹاون 18 کروڑ ، ضلعی انتظامیہ 9 کروڑ ، ٹی ایم اے سمن آباد 8 کروڑ ، ٹی ایم اے داتا گنج بخش ٹاون 8 کروڑ، ٹی ایم اے گلبرگ 4 کروڑ روپے اور نشترٹاؤن 3 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے۔اس کے علاوہ محکمہ آبپاشی 32 کروڑ روپے، کیمپ اور کوٹ لکھپت جیل 6 کروڑ روپے، پنجاب پولیس 1 کروڑ روپے اورسول سیکرٹریٹ 1 کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں۔