ملک بھر کی بزنس کمیونٹی یونائٹیڈ بزنس گروپ کے جھنڈے تلے یکجا ہوجائے،افتخار علی ملک

ملک بھر کی بزنس کمیونٹی یونائٹیڈ بزنس گروپ کے جھنڈے تلے یکجا ہوجائے،افتخار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) فیڈریشن چیمبر آف کامرس انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) میں بر سر اقتدار یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کے چیئرمین اور سارک چیمبر آف کامرس کے نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ یہ میرے لئے خوشی و اعزاز ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے منتخب کیا ہے اور خانہ کعبہ کے سامنے اور روضہ رسول ؐ پر حاضری کے وقت اور بالخصوص منیٰ،عرفات اور مزدلفہ میں اپنی عبادت میں اپنے ملک پاکستان،اپنی قوم اور بزنس کمیونٹی کی ترقی،خوشحالی،اتحاداور ایمان کی دولت سے مالا مال ہوجانے کی دعائیں کرونگا ،نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ حج وعمرہ ادا کرو کیوں کہ یہ دونوں تنگدستی اور گناہوں کو مٹا دیتے ہیں جیسے آگ کی بھٹی لوہے کے زنگ کو مٹا دیتی ہے، اللہ تعالیٰ میرے حج کو اور میری دعاؤں کو قبول فرمائے(آمین)۔وہ سعودی عرب روانگی سے قبل کراچی میں یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سیکر یٹری جنرل زبیر طفیل کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں بزنس کمیونٹی کے لیڈران سے بات چیت کررہے تھے۔تقریب میں ٹڈاپ کے سی ای او ایس ایم منیر،ایف پی سی سی آئی کے صدرعبدالرؤف عالم، سینئر نائب صدر خالدتواب،نائب صدر حنیف گوہر،یوبی جی کے ترجمان گلزار فیروز،شہزاد علی ملک،اختیار بیگ،عبدالسمیع خان،حمیداختر چڈھا،اقبال تابش،ملک سہیل،شکیل احمد ڈھینگڑااور دیگر بھی موجود تھے۔افتخار علی ملک نے کہا کہ میری یہ دعا ہے کہ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی یونائٹیڈ بزنس گروپ کے جھنڈے تلے یکجا ہوجائے تاکہ انکے مسائل موثر انداز میں حل کرائے جاسکیں ۔انہوں نے کہا کہ حج ان گناہوں کو دفع کردیتا ہے جو پیشتر ہوئے ہیں اور ہمیں ہردم اپنے گناہوں کی توبہ کرنی چاہیئے اور ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے کے بجائے دوطرفہ احترام کاجذبہ بیدار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی کو متحد کرنے کی جو جدوجہد کر رہے ہیں اس میں ہمیں دسمبر 2016میں ہونے والے انتخابات میں سو فیصد کامیابی ملے گی اور اپنے گروپ کی کامیابی کیلئے دعا کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بزنس کمیونٹی کی خدمت کا ہی صلہ ہے کہ حکومت پاکستان نے میرے والد محمد شفیع ملک اور میرے چھوٹے بھائی شہزاد علی ملک کو ستارہ امتیاز عطا کیااور ہماری فیملی ہمیشہ کی طرح ملک اور بزنس کمیونٹی کی خدمت کرتی رہے گی اور فلاحی کاموں کو بھی جاری رکھا جائے گا۔دریں اثناء افتخار علی ملک جمعہ کو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

مزید :

کامرس -