کرپشن بے نقاب، ممبران کو ایک کنال کا پلاٹ دلوائیں گے، ملک زاہد مصطفی
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سوسائٹی میں اب تک ہونے والی کرپشن کا حساب، فیز2کے ممبران کو کنال کے بڑے پلاٹ کی فراہمی میری ترجیحات ہوں گی ،سٹیٹ لائف ہاوسنگ سوسائٹی کے4ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں وائٹل گروپ کی طرف سے صدر کے امیدوار ملک زاہد مصطفی کی روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو ،انہوں نے کہا ایف بلاک میں ہونے والی کرپشن کو ثبوتوں کے ساتھ سامنے لائیں گے کسی کو ممبران کا حق مارنے نہیں دیں گے کامیابی کے بعد سوسائٹی میں فری دستر خواں اور ہسپتال کا قیام عمل میں لاؤں گا ،انہوں نے کہا سوسائٹی پر لینڈ مافیا نے قبضہ جما رکھا ہے 15سال سے ممبران کی رقم سے سیاسی ڈرامہ رچایا جا رہا ہے ابھی تک فیز2کی زمین پوری نہیں ہوئی اب لالی پاپ نہیں چلے گا ممبران کھوٹے کھرے کی پہچان کر چکے ہیں کتاب کو کامیاب کریں گے۔0