بچوں کا بہتر علاج،پنجاب میں پیڈیاٹرکس ریفرل سسٹم قائم کرنیکا منصوبہ
لاہور( جنرل رپورٹر)صوبے کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں دستیاب بچوں کے علاج معالج کی سہولیات سے بھر پور استفادہ کرنے ، چلڈرن ہسپتال لاہور پر ورک لوڈ کم کرنے اور مریضوں کی سہولت کے لئے صوبے میں پیڈیا ٹرکس ریفرل سسٹم قائم کرنے کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر لاہور کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں اور نجی ہسپتالوں کا چلڈرن ہسپتال کے ساتھ ریفرل سسٹم اسٹیبلش کیا جا رہا ہے ۔اس سلسلہ میں سول سیکرٹریٹ میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرفیصل مسعود ،ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر مسعود صادق،یونیورسٹی آف مانچسٹر برطانیہ سے آئے ہوئے پروفیسر جلیل میاں،پروفیسر سیدمحمداویس،ایڈیشنل سیکرٹری(ایڈمن) اسد نعیم،چلڈرن ہسپتال کے ڈائریکٹر ایمر جنسی ڈاکٹر ناصر ودیگر افسران نے شرکت کی۔پروفیسر مسعود صادق نے منصوبے کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں شعبہ امراض اطفال(Peadatrics) موجودہے اور علاج معالجہ کی سہولیات بھی دستیاب ہیں لیکن معمولی نوعیت کی بیماریوں میں مبتلا بچوں کی کثیر تعداد کو چلڈرن ہسپتال ریفر کر دیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لاہورکے بڑے بڑے نجی ہسپتال بھی بچوں کو علاج کے لئے چلڈرن ہسپتال ریفر کر دیتے ہیں جس سے نا صرف علاج معالجہ کی سہولیات کمپرومائز ہوتی ہیں بلکہ مریض بچوں اور ان کے لواحقین کے لئے بھی مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔طونے کے لئے فوری طور پر کام شروع کیا جا