پاکستان سے محبت کے جرم میں سزائے موت پانے والے جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم پھانسی کے پھندے پر جھولنے کیلئے تیار،رحم کی اپیل کرنے سے انکار
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سے محبت کے جرم میں سزائے موت پانے والے جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم نے رحم کی اپیل کرنے انکار کردیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی جیل حکام کا کہنا ہے کہ 1971ءکے جنگی جرائم میں ملوث اور سزائے موت پانیوالے جماعت اسلامی کے رہنماءمیرقاسم علی نے بنگلہ دیشی صدر سے رحم کی اپیل کرنے سے انکار کردیا ہے،میر قاسم کو کسی بھی وقت پھانسی دی جاسکتی ہے،میر قاسم علی کو بتگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے بنائے گئے نام نہادجوڈیشل ٹربیونل کی طرف سے سزائے کوت سنائی گئی تھی،سپریم کورٹ نے انکی فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل مسترد کردی تھی۔
