پارٹی کیلئے قربانیاں دینے کے باوجود نظر انداز کیا گیا،سمیع الدین
لاہور( جنر ل رپورٹر) میں نے میاں نواز شریف میاں شہبازشریف کے پہلے الیکشن 1985 سے آج تک قائدین کی پارٹی خدمت کی اپنی جوانی دی اور بہت سی قربانیاں دیں ۔20 سال پیشتر قائدین کیلئے اپنے اوپرجانی حملہ میں فائرنگ سے موت کو قریب سے دیکھا۔ آمر ڈکٹیٹرمشرف کے دورحکومت میں قیدوبندکی صعوبتیں برداشت کیں اور نوکری سے نکال دیاگیا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے سینئر کارکن سمیع الدین نے روزنامہ پاکستان کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہایوتھ ونگ کی بنیاداپنے خون سے دستخط کرکے بنائی بطورجنرل سیکرٹری یوتھ ونگ اورمرکزی وائس چیئرمین لیبرونگ رہالیکن آج مجھے نظر انداز کردیاگیاہے آج مجھ سے میرے بیٹے بیٹیاں نواسے سوا ل کرتے ہیں کہ 28 سالوں میںآپ کے قائدین نے اپنی پارٹی خدمت کی کے صلہ میں آپ کوکیادیا۔ دلی تمناہے کہ 28 سالوں میں قائدین اپنے دوراقتدارمیں ملنے کا موقع دیں۔