پی آئی سی ادویات کے بجٹ میں 18.38فیصد اضافہ، 1.1ارب روپے جاری

پی آئی سی ادویات کے بجٹ میں 18.38فیصد اضافہ، 1.1ارب روپے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) سپیشلائزڈ ہیلتھ کےئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت نے رواں مالی سال میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے لئے ادویات کے بجٹ میں 18.38 فیصد اضافہ کرتے ہوئے گذشتہ سال کے 929.212ملین روپے کے مقابلے میں 1.1 ارب روپے فراہم کئے ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے معاملات کو بھی دیکھ رہا تھا لہذا2015-16 کے مالی سال میں وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ادویات کے لئے 246 ملین روپے سمیت کل بجٹ 1.175 ارب روپے فراہم کیا گیا تاہم رواں مالی سال WIC کا بجٹ الگ جاری کیا گیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو ایک اعشاریہ ایک ارب روپے (Rs.1.1.B)ادویات کے لئے فراہم کئے گئے ہیں جو گذشتہ سال کے 929.212 ملین کے مقابلے میں 18.38فیصد زیادہ ہیں ۔ ترجمان نے حکومت کی جانب سے پی آئی سی کے بجٹ میں کٹوتی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاکہ مذکورہ خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔