جنرل راحیل شریف کی للکارہر پاکستانی کی آواز ہے،مولانا عبدالخبیر آزاد

جنرل راحیل شریف کی للکارہر پاکستانی کی آواز ہے،مولانا عبدالخبیر آزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگا رخصوصی) تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب امام مولانا سید عبد الخبیر آزاد (چیئر مین مجلس علماء پاکستان نے علماء کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے جرنیل نے پوری قوم کے دل موہ لئے ہیں ،اور وطن دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے ،جنرل راحیل شریف کی للکارہر پاکستانی کی آواز ہے ،پوری پاکستانی قوم وطن کی حفاظت کیلئے اپنے بہادر جرنیل اورحکومت کے شانہ بشانہ ہے ، جنرل راحیل شریف نے پوری قوم کی ترجمانی کی ہے ، ان کی للکار مر دمجاہد کی للکار ہے ، ضرب عضب آخری مراحل میں ہے ،کامیابی کیلئے دعا گو ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو اپنے بہادر،نڈر مرد مجاہد، جرنیل اور افواج پاکستان پر فخر ہے راحیل شریف نے ملک دشمنوں کے حو صلے پست کر دیئے ہیں،انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا ہے اور پاکستان کے استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے میں مثالی کردار ادا کیاہے، انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان کے دشمن بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ،افواج پاکستان نے دہشت گردوں کا صفایا کر کے ملک دشمن کی کمر توڑ دی ہے اب بڑے دشمن کوجنرل راحیل شریف نے للکارا ہے ،اور پوری قوم کی ترجمانی کی ہے اور قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ،ملک دشمن قوتیں وطن عزیز پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ،ہم انشاء اللہ ملک کے آخری دشمن کی بر بادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔