اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی مردان خود کش دھماکوں کی مذمت ،قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی مردان خود کش دھماکوں کی مذمت ،قیمتی ...
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی مردان خود کش دھماکوں کی مذمت ،قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اقوام متحدہ (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے جمعہ کو مردانمیں ہونے والے خودکش دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق سیکرٹری جنرل بان کی مون نے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں ضلعی عدالت اور کرسچن کالونی کے قریب دہشت گردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے ذمہ داروں کو جلد سے جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ دہشت گرد حملوں میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ سیکرٹری جنرل نے دہشت گرد حملوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضایع پر دکھ کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ بان کی مون نے پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔