ازبکستان کے صدر اسلام کریموف کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی
ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) ازبکستان کے صدر اسلام کریموف کی نماز جنازہ آج (ہفتہ کو) ادا کی جائے گی۔ ازبکستان کی سرکاری ٹی وی نے 78 سالہ رہنما کے موت کا اعلان کیا۔ سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ازبکستان کے وزیراعظم کی سربراہی میں حکومتی کمیشن ازبک صدر کی نمازہ جنازہ میں شرکت کریں گے جو ہفتہ 3 ستمبر کو سمرقند میں ادا کی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔