یونائٹڈ انشورنس کمپنی کااجلاس،شیئرز میں 1ارب کے اضافے کی منظوری

یونائٹڈ انشورنس کمپنی کااجلاس،شیئرز میں 1ارب کے اضافے کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( بزنس رپورٹر ) دی یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کا 13واں غیر معمولی اجلاس گزشتہ روز کو رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت کمپنی کے سینئرڈائریکٹر اور صدر خواص خان نیازی نے کی۔یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کے چیئر مین میاں ایم ۔اے۔ شاہد بھی اجلاس میں موجود تھے۔کمپنی کے حصص داران نے کمپنی کے مجاز شیئر سرمائے میں 1ارب روپے اضافے کی منظوری دی۔اس کے علاوہ کمپنی کے سرمایہ کاروں نے کمپنی کی اپنا مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ میں سرمایہ کاری میں اضافے کی بھی منظوری دی۔ جس کے تحت بنک میں مزید دو سو ملین روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کے چیئر مین میاں ایم۔ اے۔ شاہد نے اپنا مائیکروفنانس بنک میں سرمایہ کاری کی افادیت پر روشنی ڈالی اور حصص داران کو بتایا کہ اپنا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ مضبوط بنیادوں پر تیزی سے پھیلتا ہوا بینکنگ نیٹ ورک ہے جو صارفین کو مائیکرو فنانس کے جدید تقاضوں کے مطابق بینکاری کی سہولیات اور خدمات فراہم کر رہا ہے اور اس موقع پر میاں شاہد نے بینک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے حصص داروں کے سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی دئیے۔اجلاس کے اختتام پر تکافل ٹریننگ کی تقسیمِ اسناد کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ٹریننگ کے Module-1کو کامیابی سے مکمل کرنے والوں میں اسناد تقسیم کی گئی۔یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کے اعلیٰ افسران میڈم ہما وحید ( ڈائریکٹر )، محمد راحت صادق(سی۔ای۔او) مقبول احمد (سی۔ایف۔او) ، تجمل اقبال (ہیڈ کنونشنل کاروبار) ، عامر حمید( جوائنٹ ڈائریکٹر تکافل) اطہر اے۔ خان(کمپنی سیکریٹری ) اور مفتی فرحان فاروق بھی اجلاس میں موجود تھے۔