مجھے جوکام پسند آتا ہے وہ کرتی ہوں، سونالی بیندرے

مجھے جوکام پسند آتا ہے وہ کرتی ہوں، سونالی بیندرے
 مجھے جوکام پسند آتا ہے وہ کرتی ہوں، سونالی بیندرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (آن لائن)اداکارہ سونالی بیندرے کے خیال میں ان کے پاس کم بیک کے معنی کچھ اور ہیں۔سونالی کا پروڈکٹ ‘‘اور فلیم’’ کے افتتاح کے موقع پر کہنا تھا کہ اب تک کسی چیز نے مجھے بڑی سکرین پر واپسی کیلئے مجبور نہیں کیا۔ مجھے نہیں معلوم۔ میرے خیال میں ہر انسان کیلئے واپسی کے مختلف معنی ہیں۔ میرا ایسا خیال نہیں کہ میں کہیں گئی تھی۔ میں اپنے تمام حالات میں عوام کی نظروں میں رہی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ’’جب ہم ٹی وی کی بات کرتے ہیں تو یہ میں نے ‘‘سرفروش’’ اور ‘‘ہم ساتھ ساتھ ہیں’’ کے فوراً بعد شروع کیا جس وقت کوئی ٹی وی پر کام نہیں کر رہا تھا اس لئے میرے لئے یہ ضروری نہیں کہ کوئی کیا کر رہا ہے یا کیا نہیں کر رہا۔میں نے ہمیشہ وہی کیا جسے میں نے کرنے کے قابل سمجھا۔

41سالہ اداکارہ نے مزید کہا کہ’’میں ماہراشٹراکی انتہائی مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتی ہوں،جہاں کسی کا بھی فلم سے تعلق نہیں۔اس لئے جہاں تک میری فیملی کا تعلق ہے انڈسٹری میں ہونا میرے لئے بہت حیرت انگیز تھا۔

مزید :

کلچر -