پاکستان سے سیریز،ویسٹ انڈیز کی ٹیم 15 ستمبر کو دبئی پہنچ جائیگی

پاکستان سے سیریز،ویسٹ انڈیز کی ٹیم 15 ستمبر کو دبئی پہنچ جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(این این آئی) پاکستان سے سیریز کے سلسلے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 15ستمبر کو دبئی پہنچ جائیگی تفصیلات کے مطابق ورلڈ چمپئن کیریبیئن ٹیم 15 ستمبر کو دبئی پہنچ جائے گی، اس کے پہلے آنے کا واحد مقصد دبئی اسپورٹس سٹی میں قائم آئی سی سی اکیڈمی کی ورلڈ کلاس سہولیات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو سیریز کیلئے تیار کرنا ہے۔ پاکستان ٹیم اس کے دو دن بعد یہاں آئیگی ٗ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی مقامی ابھرتے ہوئے کرکٹرز سے ملاقات بھی کریں گے ٗویسٹ انڈین ٹیم دبئی میں ہی 20 ستمبر کو ایک وارم اپ ٹی20 میچ بھی کھیلے گی۔