سری لنکا کے سابق ماسٹر بلے باز سمرا ویرا بنگلہ دیش کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر

سری لنکا کے سابق ماسٹر بلے باز سمرا ویرا بنگلہ دیش کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکہ(نیوز ڈیسک)سری لنکا کے سابق ماسٹر بلے باز سمرا ویرا بنگلہ دیش کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مقررکر دیئے گئے ہیں۔ ان کو ابتدائی طور پر انگلینڈ کے دورہ بنگلہ دیش کیلئے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ اگر انہوں نے اچھا کام کیا تو ان کا معاہدہ بڑھ بھی سکتا ہے۔معروف کرکٹ ویب سائٹ’’کرک انفو‘‘ کے مطابق بنگلہ دیش بورڈ کے صدر ناظم الحسن نے کہا ہے کہ سمرا ویرا کو صرف انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے مقرر کیا گیا ہے لیکن ان کا معاہدہ بڑھایا جا سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بورڈ اس وقت سپن باولنگ کوچ کیلئے بھی کوشاں ہے۔سپن باولنگ کوچ کی تعیناتی بنگلہ دیش کے دورہ نیوزی لینڈ سے پہلے کی جائے گی۔یہ دوسرا موقع ہوگا جب سمرا ویرا کسی بین الاقوامی ٹیم کے بیٹنگ کوچ عہدہ سنبھالیں گے۔ اس سے پہلے وہ اسی سال آسٹریلیا کے بیٹنگ کوچ کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سال بنگہ دیش کی ٹیم کافی مصروف ہے۔ افغانستان کی ٹیم تین ایک روزہ میچ کھیلنے کیلئے آرہی ہے۔ پہلا ون ڈے 25ستمبر کو ہوگا۔ اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کے دورے پر آرہی ہے۔


پہلا ون ڈے 7اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم نے تین ون ڈیز، تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹوں کی سیریز کیلئے جانا ہے۔ اس دورے کا پہلا ون ڈے 26دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔