حارث سہیل قومی ٹیم میں جلد واپسی کیلئے پرعزم

حارث سہیل قومی ٹیم میں جلد واپسی کیلئے پرعزم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( آن لائن )قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل جلد ٹیم میں واپسی کیلئے بے تاب ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گھٹنے کی انجری میں مبتلا 26سالہ کھلاڑی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں تاہم مکمل صحت یابی کیلئے ابھی مزید 6 ماہ درکار ہیں،انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد صحت یاب ہوکر پریکٹس شروع کردینگے ۔ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے حارث سہیل نے 2013ء میں اپنی انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کیا اور جلد ہی خود کو بہترین مڈل آرڈر بیٹسمین ثابت کیا ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ میں گھٹنے کی انجری کے باعث ان کی سرجری ہوئی جس کے باعث وہ ریکوری کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حارث سہیل نے اب تک بائیس ون ڈے میں 43 کی ایوریج سے 747رنز بنائے ہیں۔