قومی یوتھ اینڈ جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ کل اسلام آباد میں شروع ہوگ
اسلام آباد (اے پی پی)قومی یوتھ اینڈ جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ (کل) اتوار سے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزادجموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان کے تین سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔ یہ چیمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں جونیئر مردوں کے18 ایونٹس، جونیئر خواتین کے 14 ایونٹس، یوتھ مردوں کے 16 ایونٹس اور یوتھ خواتین کے 14 ایونٹس منعقد ہونگے