ساتواں ڈبلیو بی ایس سی ویمنز بیس بال عالمی کپ آج شروع ہوگا
اسلام آباد(اے پی پی)ساتواں ڈبلیو بی ایس سی ویمنز بیس بال عالمی کپ (آج) ہفتہ سے کوریا کے شہر گائی جنگ میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں بارہ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم گروپ اے میں میزبان کوریا، وینزویلا اور کیوبا کی ٹیموں کے ساتھ رکھا گیا ہے
، گروپ بی میں جاپان ، کینڈا ، ہالینڈ اور بھارت جبکہ گروپ سی میں امریکہ، ہانگ کانگ، تائیوان اور آسٹریلیا شامل ہیں۔ افتتاحی روز قومی ٹیم اپنا پہلا میچ میزبان جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گی۔ عالمی کپ 12 ستمبر تک جاری رہے گا۔
